اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کھیل یونیورسٹی کا قائم جلد : کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ دہلی میں جلد ہی کھیل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں کھلاڑی اپنے کھیل کی بنیاد پر ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

By

Published : Oct 3, 2019, 11:46 PM IST

دہلی میں کھیل یونیورسٹی کا قائم جلد : کیجریوال

انہوں نے کہا کہ یہ پہل کھیل کو تعلیم سے منسلک کرنے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ یہ یونیورسٹی دہلی کے منڈكا میں 90 ایکڑ میں محیط ہوگی اور اس کا وائس چانسلر کوئی کھلاڑی ہی بنایا جائے گا۔

کیجریوال نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ یہ یونیورسٹی ہمیں عالمی معیار کھلاڑی اور کوچ فراہم کرے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس میں ہم نے ایسا التزام بھی شامل کیا ہے جس میں کھیل کے لئے اسکول بھی کھولے جا سکیں جہاں چھٹی۔ساتویں میں پڑھنے والے بچے کھیل اسکول میں داخلہ لے کر اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکیں گے۔'

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ 'دہلی حکومت نے کھیل یونیورسٹی کے لئے زمین دے دی ہے اور کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ اس سے متعلق بل کو اسمبلی سے بھی منظور کرا لیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی کو سالانہ بجٹ دیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ابھی کھلاڑی کھیل کو پورا وقت نہیں دے پاتے کیونکہ وہ یا تو پڑھ رہے ہوتے ہیں یا کہیں کام کرتے ہیں لیکن اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد وہ بغیر کسی تشویش کے اپنے کھیل مپرپعری توجہ مرکوز کر سکیں گے۔'

نائب وزیر اعلی نے کہا کہ 'اس یونیورسٹی میں کھیل گریجویشن کی ڈگری حاصل کی جا سکے گی۔'

سسودیا نے کہا کہ 'کھیل یونیورسٹی میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور دیگر کھیلوں میں ڈگریاں حاصل کی جاسکیں گی اور کھلاڑی اپنے مستقبل کی فکر کئے بغیر سیول سروس امتحان میں بیٹھ سکیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details