دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
کجریوال نے مہاتما گاندھی اور شاستری کو خراج تحسین پیش کیا - بابائے قوم مہاتما گاندھی
وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔
کیجریوال نے آج صبح باپو کے سمادھی راج گھاٹ اورآنجہانی شاستری کی سمادھی وجے گھاٹ گئے اور دونوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس سے قبل وزیر اعلی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کی پوری زندگی اور ان کے افکار نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو تحریک دیتا ہے۔ باپو کی 151 ویں سالگرہ پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ آئیں مل کر باپو کے خوابوں کا بھارت تشکیل دیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کا سادہ طرز زندگی اور سخت محنت بھارت کے سیاست میں آئندہ نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی، شاستری جی کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔
TAGGED:
kejrival