اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیجریوال نے ڈینگو پر قابو پانے کے لئے مہم شروع کی

بارش کے بعد مچھروں کی افزائش کی روک تھام اور راجدھانی میں ڈینگو پر قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کے روز 'دس ہفتہ دس بجے دس منٹ' نام کی مہم کی شروعات کی۔

Kejriwal launched a campaign to control dengue
کیجریوال نے ڈینگو پر قابو پانے کے لئے مہم شروع کی

By

Published : Sep 6, 2020, 4:17 PM IST

گزشتہ سال کی طرح ہی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج صبح دس بجے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صاف صفائی کر کے اس مہم کی شروعات کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ دہلی سرکار کی کوشش راجدھانی کو ڈینگو اور چکن گنیا جیسی بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے پاک کرانا ہے۔

انہوں نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی اس مہم سے جڑیں اور اپنے دس اور دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی ساتھ میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد ڈینگو مچھروں کی افزائش کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے لئے گھروں میں پانی جمع کر کے نہ رکھیں اور آس پاس بھی ایسا نہ ہونے دیں۔ اس مہم کو کیجریوال کابینہ کے وزرا، سبھی اراکین اسمبلی اور حکام ہر اتوار کو اپنے گھر میں چلائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details