دہلی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف چلائے جا رہے دس ہفتوں، دس بجے، دس منٹ، ہر اتوار ڈینگی پر وار مہم کے تحت اس ہفتہ دہلی کے سبھی بچے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تمام بچوں کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر اتوار کو 10 منٹ کا ہوم ورک کرنا پڑتا ہے تاکہ ہماری دہلی کو ڈینگی سے بچایا جا سکے۔ اس ہوم ورک میں ہمیں یہ چیک کرنا ہے کہ ہمارے گھر اور گردونواح میں صاف پانی جمع نہیں ہے، اگر ہے تو اسے انڈیل دیں، اسے تبدیل کریں یا اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں کو کال کریں اور ان سے اس مہم میں حصہ لینے کو کہیں۔
کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہر اتوار کو 10 منٹ کا ہوم ورک کرنا پڑتا ہے تاکہ ہماری دہلی کو ڈینگی سے بچایا جا سکے۔ اس ہوم ورک میں ہمیں یہ چیک کرنا ہے کہ آیا ہمارے گھر اور گردونواح میں صاف پانی جمع ہے، اگر ہے تو اسے انڈیل دیں، اسے تبدیل کریں یا اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں کو کال کریں اور ان سے اس مہم میں حصہ لینے کو کہیں۔ انہوں نے اپیل کی اور کہا کہ آئیے اپنی پیاری دہلی کو ڈینگی سے بچائیں۔