دہلی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعرات کو دہلی کابینہ کی میٹنگ میں ڈیزل پر ویٹ کو 30 فیصد سے کم کرکے 16.75 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ کے فیصلے کے ساتھ ہی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے گھٹ کر 73.64 روپے ہوجائے گی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب قیمت میں 8.36 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔
وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی معیشت کو بحال کرنے میں ابھی بھی بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے تاہم ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے ان چیلنجز پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کٹوتی کے بعد دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 73.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔