مسٹر تیواری نے صحافیوں کو بتایا،’’ مسٹر کیجریوال کو گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران یہ کام کرنا چاہئے تھا۔ دہلی کے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، انتخابی سال میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں‘‘۔
کیجریوال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کام کر رہے ہیں: منوج تیواری - منوج تیواری
بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے دہلی میں پانی کی سپلائی کے لیے چندراول پلانٹ کی بنیاد رکھے جانے اور جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کو عوام کے ساتھ فریب بتاتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہے کہ کیجریوال حکومت کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے ٹیکس دہندگان کے پیسے کو سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لیے اشتہارات پر خرچ کر کے خود ہی ثابت کر دیا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں دہلی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کون رہا ہے۔
بی جے پی کے صدر نے کہا کہ وقتاً فوقتاً بی جے پی دہلی کے لوگوں کے مفادات کے لیے دلی حکومت سے لڑ تی رہی ہے ۔ انهوں نے کہا، ’’ہم نے حکومت پر عام آدمی پارٹی پر ان کی طرف کیے گئے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے دباؤ بھی بنایا لیکن کیجریوال حکومت نہ صرف الزام تراشیوں کی سیاست میں ملوث رہی بلکہ جان بوجھ کر ترقیاتی کاموں میں تاخیر بھی کی۔