نئی دہلی: جامعہ ہمدرد اور BEB کے اشتراک سےجامعہ ہمدرد یونیورسٹی کیمپس میں روز گار میلہ کاانعقاد کیا گیا،جس کا افتتاح دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے فیتہ کاٹ کرکے کیا۔
اس موقع پر عمران حسین نے روزگار میلہ کے منتظمین کی تعریف کی اور آنے والی کمپنیوں کے تمام اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، ہمدرد گروپ سے ساجد احمد، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر افشار عالم، رجسٹرار سعود اختر، بی ای بی کے شوکت مفتی اور اے ایم پی کے فاروق صدیقی بھی موجود تھے۔
عبدالرزاق شیخ ہیڈ آف پروجیکٹس AMP نے کہا کہ یہ AMP کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ یہ ہماری 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے بیک وقت پورے ہندوستان میں اتنی زیادہ جاب ڈرائیو کئے ہے۔ اس سے موجودہ بے روزگاری کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار میلہ کو کامیاب بنا نے میں تمام این جی اوز پارنٹرز کا اہم رول رہا ہے۔
وہیں موجود اے ایم پی این جی اور کنیکٹ کے سربراہ فاروق صدیقی نے بتایا کہ جب میں نے پورے ملک میں بیک وقت روز گا ر میلہ کے انعقاد کے تصور کے بارے میں سوچا تو مجھے اس کی کامیابی کا پورا یقین تھا کیونکہ بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے اور چھوٹے شہروں میں کارپوریٹس تک ہماری رسائی ہے۔ تاہم جس کا ہمیں زبردست ردعمل ملا ہے۔000 30سے زائد ُامیدواروں اور 600سے زائد کارپوریٹس کی رجسٹریشن قابل ستائش ہے۔