اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جے این یو تشدد میں حکومت کا ہاتھ' - جے این یو پروفیسر وکاس راؤل کا الزام

ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ایک پروگرام میں جے این یو پروفیسر وکاس راؤل نے کہا کہ 'جے این یو میں ہونے والے تشدد میں حکومت کا ہاتھ ہے۔'

'جے این یو تشدد میں حکومت کا ہاتھ'
'جے این یو تشدد میں حکومت کا ہاتھ'

By

Published : Jan 13, 2020, 5:00 PM IST

دراصل جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہوئے تشدد کو لے کر ایک جے این یو پروفیسر وکاس راؤل نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جے این یو میں گذشتہ 4 برس پہلے اور اب کے تشدد کے واقعات کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ حکومت کہیں نہ کہیں اس میں ملوث ہے۔'

حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پروفیسر وکاس راؤل نے کہا کہ 'جے این یو میں ہونے والے تشدد کے پیچھے اے بی وی پی اور سنگھ نے مشترکہ طور پر واقعے کو منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیا ہے۔ جس کے ویڈیو اور ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔'

'جے این یو تشدد میں حکومت کا ہاتھ'

اسی دوران پروفیسر وکاس راؤل نے کہا کہ 'تشدد میں زخمی ہوئے طلباء کو ہی بطور ملزم پیش کیا جارہا ہے۔ جے این یو میں جس طرح سے کمیونل سیاست ہورہی ہے اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ 2016 کے تشدد میں اب تک کوئی چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے ہی معاشرے سے متعلق سوالات پر پر کھل کر گفتگو کرتے ہیں۔ جے این یو کے طلباء اور پروفیسر تمام مضامین پر کھل کر گفتگو کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details