واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی پولیس کے ذریعہ تقریبا 9 طلبہ کی تصاویر کو جاری کیا گیا تھا جس پر متنازعہ طور پر تشدد میں ملوث ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
جے این یو تشدد معاملہ: طلبا پوچھ گچھ کے لیے طلب - پولیس آیوشی گھوش سے پوچھ گچھ کرے گی
دارالحکومت دہلی میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہوئی تشدد معاملے میں دہلی پولیس نے جن طالبات کی شناخت کی تھی انہیں پیر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔
جے این یو تشدد معاملے میں ملوث طلبا سے پوچھ گچھ
وہیں پولیس نے جے این تشدد معاملے میں اب تک کئی طالبات، اساتذہ، وارڈن سمیت متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔
واضح رہے کہ جے این یو میں طالبات ہاسٹل فیس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک جنوری سے شروع ہونے والے سرمائی سمیسٹر میں داخلے کے عمل کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔ وہیں اس دوران یونیورسٹی میں رجسٹریشن کے آخری دن طلبا کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس کے بعد کیمپس میں کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔