قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات رفتہ رفتہ معمولات پر آنے لگے ہیں۔ اسی کے ساتھ اَن لاک کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ تاہم ابھی بھی دیگر چند سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری تاحکم ثانی بند رہے گی۔
واضح رہے کہ جے این یو طلباء تنظیم نے یو جی سی کے عہدیداروں سے پیر کے روز یونیورسٹی کو کھولنے کے مطالبہ کو لے کر ملاقات بھی کی تھی۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات کی وجہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری اگلے حکم نامے تک بند رہے گی۔
اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام شاپنگ کامپلکس جنہیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہ صبح دس بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے جن کینٹنس کو کھولنے کی اجازدت دی ہے وہ پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رہیں گی۔