نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کو انڈین ایسو سی ایشن فیزیو تھیراپسٹس (آئی اے پی) کی احمد آباد گجرات میں منعقدہ ساٹھویں بین الاقوامی سالانہ کانفرنس میں ’بیسٹ فیزیو تھیراپی کالج: نارتھ زون‘ اور ’بیسٹ کالج فار کیمپس پلیسمنٹ‘ کے ایوارڈ ملے ہیں۔ یہ ایوارڈ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زوبیہ وقار نے اپنے سینٹر اور جامعہ کی طرف سے حاصل کیا۔
Jamia Millia Islamia جامعہ کو بیسٹ فیزیو تھیراپسٹ کا ایوارڈ ملا
گجرات میں منعقدہ ساٹھویں بین الاقوامی سالانہ کانفرنس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو دو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ JMI Receives Two Awards
یہ بھی پڑھیں : Disaster Risk Reduction Awards: جامعہ نے ڈیزاسسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا
ڈاکٹر زوبیہ وقار جو کہ آئی اے پی، دہلی شاخ کی جنرل سکریٹری بھی ہیں۔ انھیں اس میدان میں اپنی اہم خدمات کی وجہ سے سب سے بڑا آئی اے پی فیلوشپ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ آئی اے پی کی طرف سے ہرسال یہ انعام مجموعی طور پر علمی اور تحقیقی تجربے کو دھیان میں رکھتے ہوئے انتہائی باریک تجزیے کے بعد کسی فرد کو دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر زوبیہ وقار نے اپنی پیشہ ورانہ افضلیت سے سینٹر کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔ مزید یہ کہ آئی اے پی، صوبہ دہلی کو بڑے پیمانے پر علاج، علمی کام اور تحقیق سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے صوباؤں میں سب سے اچھا اور غیر معمولی کام کرنے کے لیے صوبہ انعام بھی دیا گیا ہے۔