اردو

urdu

ETV Bharat / state

کم سن بچی کی غیر معمولی سرجری - jawahar lal nehru medical college

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے ایک 13 مہینے کی بچی کی غیر معمولی سرجری کر کے اس کے دل کے سوراخ کو بند کیا اور اسے نئی زندگی دی ہے۔

کم سن بچی کی غیر معمولی سرجری

By

Published : May 11, 2019, 9:55 PM IST

سینئر کارڈیو تھوریسک سرجن پروفیسر احمد بیگ (پرو وائس چانسلر این یو) ڈاکٹر شمیم گوہر, ڈاکٹر صابر علی خان اور ڈاکٹر شہزاد عالم نے سرجری کے منصوبے کی اور ان کی رہنمائی میں ڈاکٹر محمد اعظم حوسین, ڈاکٹر سمیت پرتاب سنگھ اور ڈاکٹر غضنفر نے سرجری کو انجام دیا۔

محض13 مہینے کی عائضہ کی سرجری اس لئے بھی پیچیدہ تھی کیونکہ اس کا وزن صرف 4.8 کلوگرام تھا اور پھیپھڑے کی رگوں پر بہت دباؤ رہتا تھا۔

سرجری کے قبل ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر کامران مرزا نے عائضہ کے کنبے کو بتا دیا تھا کہ اس سرجری میں بہت خطرہ ہے۔

اس کامیاب سرجری کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر احمد بیگ نے کہا کہ شمالی ہند میں اس طرح کی پیچیدہ سرجری بہت کم اسپتالوں میں ہوتی ہے جس میں سے ایک جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہے۔

سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب نے بتایا کہ یہ سرجری قومی اطفال صحت پروگرام (عربی ایس کے) تحت مفت میں کی گئی. فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایس سی شرما نے کامیاب سرجری پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کئے سرجری سے قبل اور اس کے بعد کی طبی نگہداشت میں ڈاکٹر شابھا، ڈاکٹر شیکیھر، ڈاکٹر لوہا اور ڈاکٹر احمد عمار نے خدمات انجام دیں۔ جبکہ آپریشن تھیٹر اسٹینٹ کے طور پر سلمان، ندا اور شہادت موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details