دہلی: ریاست اترپردیش کے سلطان پور تشدد معاملے سے متعلق صدر جمعیت علمائے ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو گزشتہ ہفتے خط لکھ کر فوری اقدام کی طرف توجہ دلائی تھی اس کے بعد مولانا حکیم الدین قاسمی، ناظم عمومی جمعیت علمائے ہند کی قیادت میں جماعت کے ایک وفد نے سلطان پور کا دورہ کیا اور وہاں ابراہیم پور کے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ Sultanpur Violence
اس موقع پر مینیجر جامعہ مصطفی قادری اور باشندگان ولی پور نے صدر جمیعت علمائے ہند کے نام ایک مکتوب بھی سونپا جس میں انصاف کے لیے ان کی طرف سے مقدمہ لڑنے کی گزارش کی گئی ہے۔ جس کے بعد مولانا محمود اسعد مدنی نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے ہند کی طرف سے ہر ممکن قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ ہمیں مدرسے میں زیر تعلیم نو عمر طلبا کی گرفتاری پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی حیرت کی بات ہے کہ اب تک صرف یکطرفہ گرفتاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابراہیم پور کی گذارش پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو بھی بے قصور نذر زنداں ہوا ہے ان کی قانونی طور سے مدد کی جائے گی۔ Jamiat to Provide Legal help to sultanpur victims
دریں اثناء ناظم عمومی جمعیت علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے دورے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مولانا ذاکر اشرفی استاذ جامعہ مصطفی قادریہ ابراہیم پور کے رہنے والے شاہد بھائی امجد بھائی وغیرہ سے جماعت کے وفد نے سلطان پور شہر میں ملاقات کی۔ Jamiat On Sultanpur Violence