اردو

urdu

By

Published : Jul 20, 2022, 7:58 AM IST

ETV Bharat / state

Jamia Students Won Interior Designing Competition: جامعہ کے طلبا نے انٹیریئر ڈیزائننگ مقابلے میں ایوارڈ جیتا

وبائی صورت حال اور تکنیکی ترقی کے پیش نظر پڑھنے لکھنے کی جگہ اور انٹرایکشن کے نئے عام صورت حال کے تبدیل شدہ معیارات کو اس مقابلے میں پیش کیا گیا تھا۔ Jamia Students Won Interior Designing Competition

جامعہ کے طلبا نے انٹیریئر ڈیزائننگ مقابلے میں ایوارڈ جیتا
جامعہ کے طلبا نے انٹیریئر ڈیزائننگ مقابلے میں ایوارڈ جیتا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر اینڈ اکس ٹکس کی ایک ٹیم نے آرک ایس کناڈا کی جانب سے منعقدہ ’ری ڈیزائن کالج اسپیس‘ مقابلہ جیت لیا ہے اور اسے دوسرا مقام حاصل ہواہے۔شعبہ آرکی ٹیکچر کی یہ ٹیم بیچلر آف آرکی ٹیکچرکے چوتھے سال کے طلبا رحیم عرفان،ابھی منیو مدان،حسان خان،اجول انیجا اور لائبہ نور پر مشتمل تھی۔ Jamia Students Won Interior Designing Competition

مقابلے کی جیوری عمل واصفی امیریکن انسٹی ٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس،جنیفی شی،وژوئل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن وانا کویر اور ڈاکٹر وینس عاکف،سنسناٹی یونیورسٹی،اوہیو پر مشتمل تھی۔’موزیک‘کے ان کے تصور کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے کالج اور اسکول کے طلبا کے مفادات سے ہم آہنگ ممبئی میں ایک اہم علمی مقام پربک اسٹور کاخیال سوچا۔

وبائی صورت حال اور تکنیکی ترقی کے پیش نظر پڑھنے لکھنے کی جگہ اور انٹرایکشن کے نئے عام صورت حال کے تبدیل شدہ معیارات کو اس میں پیش کیا گیا تھا۔مجوزہ ڈیزائن میں سماجی اخلاقیات کے ساتھ کراس ورڈ برانڈ جو کہ ممبئی میں شروع ایک اہم بک اسٹورز کا سلسلہ ہے جس کے اصولوں کو بھی اس مجوزہ ڈیزائن میں پیش نظر رکھا گیا تھا۔ اپنی مخصوص وسعتی ڈویژن اور فرنیچر کے آئیڈیاز کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے علاحدگی،منتقلی اور ایک دوسرے کے درمیان الگورتھم کی کھوج کی تھی۔

ٹیم نے کے ذمہ داران نے کہا کہ ”مقامات کے ساتھ ہماری جو یادیں جڑی ہوتی ہیں وہ ہمارے عملی تجربات سے زیادہ بیش قیمت ہوتی ہیں۔ ان جگہوں پر ہمیں جو آرام اور سکون ملتاہے اس کے اثرات دیر پا ہوتے ہیں۔ جگہوں اور مقامات کے ساتھ ہمارا دماغی انسلاک حساس ڈیزائن،انتقال پذیر پیٹرن اور مکانی منتقلی کا نتیجہ ہوتاہے جس سے ہم دوچار ہوتے ہیں۔انٹریئر ڈیزائن،بُناوٹ،مواد اور رنگوں کی متوازن تخلیق ہوتی ہے جس سے کسی پوری جگہ کا تصور ابھرتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details