اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ نگر کے تمام تعلیمی ادارے بند - قومی دارالحکومت کے جنوبی دہلی

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اتوار کے روز نئے ترمیم شدہ شہریت ایکٹ پر جنوبی دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پرتشدد مظاہروں کو دیکھتے ہوئے آج جامعہ نگرعلاقوں کے تمام تعلیمی ادارے کو بند رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔

جامعہ نگر کے علاقے میں آنے والے تعمیلی ادارے بند
جامعہ نگر کے علاقے میں آنے والے تعمیلی ادارے بند

By

Published : Dec 16, 2019, 10:18 AM IST

نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا نے ٹویٹ میں کہا ’اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت کے جنوبی دہلی کے ضلع اوکھلا ، جامعہ نگر، نیو فرینڈس کالونی علاقے کے تمام اسکول بند رکھے جائیں گے‘۔

جامعہ نگر کے علاقے میں آنے والے تعمیلی ادارے بند

گذشتہ روز جنوبی دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے ذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا پولیس کی لاٹھی چارج کے بعد پرتشدد رخ اختیار کرلیا گیا۔ اس دوران دہلی پولیس نے مظاہرین پر آنسو کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کچھ بسوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ جسے دیکھتے ہوئے آج جامعہ نگر کے تمام تعلیمی ادارے کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details