اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2019, 2:30 PM IST

Updated : Apr 12, 2019, 2:42 PM IST

ETV Bharat / state

جامعہ کا اقلیتی کردار ہمیشہ برقرار رہے گا: وائس چانسلر نجمہ اختر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نو منتخب وائس چانسلر نجمہ اختر نے آج چارج سنبھالنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

جامعہ کا اقلیتی کردار ہمیشہ برقرار رہے گا: وائس چانسلر نجمہ اختر


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جامعہ ایک اقلیتی یونیورسٹی ہے، جامعہ کو اقلیتی کردار آئین نے دیا ہے، جامعہ کا یہ اقلیتی کردار ہمیشہ باقی رہے گا۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صلاحیت مند اساتذہ ہیں ان کے تعاون کے ساتھ جامعہ کی ترقی کا سفر آگے بڑھائیں گے۔

جامعہ کا اقلیتی کردار ہمیشہ برقرار رہے گا: وائس چانسلر نجمہ اختر

انہوں نے ای ٹی بھارت کے کئی سوالوں کا جواب دیا اور کہا کہ میں جامعہ میں نئی آئی ہوں، پہلے میں یونیورسٹی کے نظام کا جائزہ لوں گی اس کے بعد اپنا وژن طے کروں گی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسٹوڈنٹ یونین کے مطالبہ کے سوال پر کہا کہ بارہ سال سے جو نظام چل رہا ہے پہلے اس کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 12, 2019, 2:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details