اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ میں 150 سیٹوں کے ساتھ جلد شروع ہوگا میڈیکل کالج - Jamia Millia Islamia

پروفیسر نجمہ اختر کے مطابق جامعہ کے میڈیکل کالج شروعات جلد ہی کی جانے کی امید ہے ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کی وائس چانسلر شپ کی مدت ختم ہونے والی ہے لیکن اگر میں اس عہدے پر رہتی تو میری کوشش ہوتی کہ ایک برس کے اندر تمام اتھارٹیز سے اجازت لیکر آیندہ برس کی نیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اس کالج میں داخلہ دوں اور ایم بی بی ایس کالج کا باضابطہ آغاز کروں۔

جامعہ میں 150 سیٹوں کے ساتھ جلد شروع ہوگا میڈیکل کالج
جامعہ میں 150 سیٹوں کے ساتھ جلد شروع ہوگا میڈیکل کالج

By

Published : Jul 27, 2023, 5:57 PM IST

Updated : Jul 27, 2023, 6:07 PM IST

جامعہ میں 150 سیٹوں کے ساتھ جلد شروع ہوگا میڈیکل کالج

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گذشتہ ہفتہ اپنے صد سالہ کانوکیشن کی تقریب میں یہ اعلان کیا تھا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اب میڈیکل کالج کی منظوری مل چکی ہے تاہم آج شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا میڈیکل کالج اسی کیمپس میں بن رہا ہےباس کا کام 6 ماہ قبل ہی شروع کردیا گیا تھا اور ہسپتال کے لیے جسولا علاقہ میں موجود 5 ایکڑ زمین پر ایک دس منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر کے مطابق جامعہ کے میڈیکل کالج شروعات جلد ہی کی جانے کی امید ہے ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کی وائس چانسلر شپ کی مدت ختم ہونے والی ہے لیکن اگر میں اس عہدے پر رہتی تو میری کوشش ہوتی کہ ایک برس کے اندر تمام اتھارٹیز سے اجازت لیکر آیندہ برس کی نیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اس کالج میں داخلہ دوں اور ایم بی بی ایس کالج کا باضابطہ آغاز کروں۔

شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ جامعہ کا میڈیکل کالج 150 سیٹوں کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کریں کیونکہ 50 سیٹوں کے ساتھ کالج کی شروعات اگر ہوتی ہے تو پھر بار بار اس کی سیٹوں کے اضافے کے لیے اجازت کی ضرورت ہوگی اس لیے ہم پہلی بار میں ہی 150 سیٹوں کا ٹارگٹ لیکر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Mosque ASI survey گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی سروے پر ہائی کورٹ کی تین اگست تک روک

اس کے لیے کتنا خرچ آئے گا اور پیسہ کا انتظام کیسے ہوگا اس سوال کے جواب میں پروفیسر نجمہ اختر نے بتایا کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے اس کام کو انجام دینا چاہتی ہیں فی الحال سرکار کی جانب سے نہ تو پیسہ دینے کے لیے منع کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے ہم سے کوئی کمٹمنٹ کیا ہے تاہم اگر سرکار پیسہ نہیں بھی دیتی ہے تو وہ اس کام کو روکنے نہیں دینا چاہتیں۔

Last Updated : Jul 27, 2023, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details