اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تاسیس کے سو سال مکمل - جامعہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ

اس موقع پر 2017-2018 میں ڈپلوما اور ڈگری کورسیز میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو توصیفی اسناد اور ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تاسیس کے سو سال مکمل

By

Published : Oct 21, 2019, 7:30 PM IST


دارالحکومت دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ 30 اکتوبر 2019 کو اپنا سالا نہ جلسۂ ِتقسیم ِاسناد منعقد کر رہی ہے۔

اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند شریک ہوں گے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تاسیس کے سو سال مکمل

منی پور کی گورنر اور جامعہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ اس پروگرام کی صدارت کریں گی۔

اس موقع پر 2017-2018 میں ڈپلوما اور ڈگری کورسیز میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو توصیفی اسناد اور ڈگریاں تفویض کی جائیں گی، ان طلباء کی تعداد تقریبا 5000 ہے اور ان میں 360 گولڈ مڈلسٹ بھی ہیں۔

تقریب جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد یونیورسٹی کے ایم اے کے پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ تقریب یونیورسٹی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے کے ایک دن بعد منعقد ہورہی ہے۔ 99 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر بڑی تعداد میں علمی و ثقافتی سرگرمیاں بھی انجام پائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details