جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قومی سائنس دن کے موقع پر 'کنسیپٹ فار ڈیزائن اینڈ ڈولپمنٹ آف پلاسٹک پروڈکٹس' کے موضوع پر ایک آن لائن پروگرام منعقد کیا۔ National Science Day celebrated in Jamia Millia Islamia
پروگرام کا مقصد نوبل انعام یافتہ سر سی وی رمن کی سائنسی خدمات، سائنسی ایجادات اور انٹلیکچویل پراپرٹی رائٹس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ Scientific services of Sir CV Raman
پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور سمینار کی سر پرست اعلی نے اپنی صدارتی تقریر میں رمن ایفیکٹ کی ایجاد کی یاد میں ہر سال 28 فروری کو منائے جانے والے قوم یوم سائنس کی مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ 'آج کا دن صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ نوجوانوں کو سائنسی طرز فکر کو فروغ دینے اور اعلی و معیاری سائنسی رسرچ پیش کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی ہے۔'
یہ سمینار زیڈ۔اے۔انصاری، پروفیسر ان چارچ سی آئی ایف اور سمینار کنوینر پروفیسر توقیر احمد کی نگرانی میں منعقد ہوا۔