اردو

urdu

By

Published : Apr 19, 2022, 10:43 PM IST

ETV Bharat / state

Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری تشدد معاملہ: پولیس نے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپی

دہلی پولیس Delhi police کی کرائم برانچ یونٹ نے جہانگیرپوری تشدد Jahangirpuri Violence معاملے میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپی ہے۔

جہانگیرپوری تشدد معاملہ کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپی
جہانگیرپوری تشدد معاملہ کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپی

نئی دہلی: جہانگیر پوری تشدد Jahangirpuri Violence معاملے پر دہلی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے۔ دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں وزارت داخلہ کو تشدد کے واقعہ سے متعلق جانکاری اور اس سے نمٹنے کےلئے اس کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ دہلی پولیس اس معاملے میں ہفتے کی رات سے ہی جانچ میں لگی ہوئی تھی اور اس نے اب تک تقریباً 25 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔Delhi police submits preliminary report to Home Ministry

اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں سے واقعہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو یہ بھی معلومات ملی ہے کہ شوبھایاترا نکالنے کےلئے متعلقہ افسروں سے عمل کے مطابق اجازت نہیں لی گئی تھی۔ پولیس نے اس بات کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے اور منتظمین کے خلاف بھی اس معاملے میں کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ جہانگیر پوری میں ہفتے کو ہنومان جینتی کے موقع پر جب شوبھایاترا نکالی جارہی تھی توجلوس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔

اس کے بعد تشدد اور آتش زدگی کے واقعات بھی ہوئے۔ تشدد میں پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کی شام کو ہی دہلی پولیس کے اعلی افسران سے بات کرکے انہیں دارالحکومت میں امن و قانون کی حالت کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jahangirpuri Violence: جہانگیر پوری میں ایک بار پھر کشیدگی، سونو شیخ گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details