اردو

urdu

By

Published : Mar 7, 2020, 1:16 AM IST

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ: شعبہ اسلامیات کی جانب سے عالمی یوم خواتین کا انعقاد

'اسلام نے مرد اورعورت کو ہر معاملے میں برابر کی حیثیت دی ہے،تاہم جہاں دونوں کی فطرت نے فرق کا تقاضا کیا تووہاں فرق بھی رکھا ہے'

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی ”وومن سیل“ کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقد ہ پروگرام میں پروفیسر فریدہ خانم نے کہاکہ”اسلام نے مرد اورعورت کو ہر معاملے میں برابر کی حیثیت دی ہے،تاہم جہاں دونوں کی فطرت نے فرق کا تقاضا کیا تووہاں فرق بھی رکھا ہے۔

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے اسی وجہ سے اس سلسلے میں بعض مسائل پیدا ہو رہے ہیں“۔پروفیسر سید شاہد علی،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی یوم خواتین صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمیشہ ہونا چاہیے،البتہ اس میں خواتین کو ’مغربی تانیثیت‘ اور’اسلامی تانیثیت‘کے فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر ھیفاء شاکری،شعبہ عربی نے اس موقع پر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی تاکید کی اورکہا کہ اسی سے معاشرے کی سوچ تبدیل کی جاسکتی ہے۔پروگرام کا آغاز صبا عظیم کی تلاوت کلام سے ہوااورترجمہ نورین فیض(بی اے،سال دوم)نے کیا۔

خطبہ استقبالیہ ڈاکٹرتمنا مبین اعظمی، کوآرڈینیٹر، وومن سیل نے پیش کیا۔ اس کے بعد فرحین ناز(ریسرچ اسکالر)، ماریہ عاصم(بی اے،سال آخر)، سدرہ،علیزہ خان(بی اے،سال اول)نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس میں اول انعام فرحین ناز،دوم سدره اور سوم انعام ماریہ عاصم نے حاصل کیا۔ راحت امام اور آفرین نے حمد اور نظم سے سامعین کو محفوظ کیا۔نظامت کے فرائض شہوار پرویز(ایم اے، سال آخر)نے انجام دیے۔ کلمات تشکر ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں، کوآرڈینیٹر، وومن سیل نے پیش کیے۔ اس پروگرام میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر اقتدار محمد خاں، ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر تحسین زماں،ڈاکٹر جاویداختر،ڈاکٹر عمار عبدالحئی، کے علاوہ ریسرچ اسکالرز، ایم اے اور بی اے کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details