سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ایک خاص طبقہ کے 500 افراد کا قتل ہوگیا ہے اور ریاستی حکومت تماشائی بنی رہی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں جرائم کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گزشتہ دو برسوں میں مارے گئے ہیں، ان کا تعلق پسماندہ طبقہ سے ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں سابق رکن اسمبلی نریندر کمار مشرا کے مبینہ قتل سوربھ بھاردواج نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا ریاست میں امن و امان موجود ہے؟