اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا دہلی میں مرنے والوں کی تعداد حکومت چھپا رہی ہے؟

سماجی کارکن شاہد گنگوہی کے مطابق اب تک کورونا سے مرنے والے 153 افراد کا انتم سنسکار نگم بودھ گھاٹ پر کیا گیا ہے، جبکہ 70 سے زائد افراد کی آخری رسومات پنجابی باغ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئی۔

سماجی کارکن شاہد گنگوہی
سماجی کارکن شاہد گنگوہی

By

Published : May 10, 2020, 9:03 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کی اگر مانیں تو اب تک 2109 افراد کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے کے بعد اس دنیا سے جاچکے ہیں، جبکہ دہلی میں ہفتہ تک 68 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں اگر ہم بات کریں قبرستان اور شمشان گھاٹ کی تو وہاں سے ملنے والے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔ دہلی کے ایک ہی قبرستان میں افراد کی تدفین کی جاتی ہے، جبکہ شمشان گھاٹوں میں یہ تعداد تقریباً 200 کو پار کر چکی ہے۔

ان اعدادوشمار سے تو یہی لگتا ہے کہ دہلی حکومت کچھ نہ کچھ چھپا رہی ہیں کیونکہ 68 اور 300 میں بہت زیادہ فرق نظر آ رہا ہے۔

پرانی دہلی میں رہنے والے سماجی کارکن شاہد گنگوہی نے ان اعداد و شمار پر سوال کھڑے کرتے ہوئے دہلی حکومت کی نیت پر سوال کھڑا کیا ہے۔

شاہد گنگوہی کے مطابق اب تک 153 کورونا سے مرنے والے افراد کا انتم سنسکار نگم بودھ گھاٹ پر کیا گیا ہے، جبکہ 70 سے زائد افراد کی پنجابی باغ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئی۔

اس کے علاوہ دہلی گیٹ قبرستان میں 84 کو ملا کر تقریباً 314 افراد اب تک دہلی میں کرونا وائرس کے انفیکشن سے دہلی میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details