اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: مشتبہ شدت پسند آٹھ دنوں کی پولیس تحویل میں - دہلی پولیس

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے مشتبہ شدت پسند عبدالیوسف خان کو آٹھ دنوں کے پولسی ریمانڈ میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

delhi
delhi

By

Published : Aug 22, 2020, 4:27 PM IST

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کل رات دہلی کے دھولا کنواں سے عبدالیوسف کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا تھا اور اب کورٹ نے اسے پولیس ریمانڈ میں بھیجا ہے۔

دہلی پولیس اسپیشل سیل نے عبدالیوسف کو دو آی ای ڈی اور ایک پستول کے ساتھ دھولا کنواں اور کرول باغ کے بیچرز روڈ پر آرمی پبلک اسکول کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔

انکاؤنٹر کے بعد دہلی پولیس نے یوسف کو تو گرفتار تو کر لیا لیکن اس کا ایک ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دہلی پولیس کے مطابق دہلی اور اتر پردیش میں مجرمانہ سرگرمیوں کی سازش رچی جارہی تھے لیکن انہوں نے اسے ناکام بنا دیا ہے۔

گرفتار شدہ مشتبہ شدت پسند یوسف اتر پردیش کے بلرام پور کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details