اردو

urdu

ETV Bharat / state

امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت - باقاعدہ طور پر شکایت درج

عراق کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں اسلامی ریولیوشنری گارڈ کور کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی شیعہ ملیشیا گروپ کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی امام محدس کو ہوائی حملے میں مارے جانے کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ طور پر شکایت درج کرائی ہے۔

عراق نے امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی
عراق نے امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی

By

Published : Jan 6, 2020, 12:33 PM IST

عراق کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی سلامتی کو لے کر حکومت سے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی تنظیموں میں شکایت درج کرانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد عراق کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ جنرل سلیمانی جمعہ کے روز امریکی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ ایران کے اسلامی ریولیوشنری گارڈ کور کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کے علاوہ ایران تائید تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف ) کے نائب سربراہ ابو مہدی امام محدس سمیت 10 لوگوں کی امریکی راکٹ حملے میں موت ہو گئی تھی۔

امریکہ کے اس حملے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details