اردو

urdu

ETV Bharat / state

چدمبرم 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں - پی چدمبرم

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں جمعرات کو 19 ستمبر تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

چدمبرم 19 ستمبر تک عدالتی حراست میں

By

Published : Sep 5, 2019, 8:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:01 PM IST


آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں چدمبرم 22 اگست سے سی بی آئی حراست میں تھے۔ آج حراست کی مدت ختم ہونے پر عدالت نےانہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

خصوصی جسٹس اجے کمار کوہار نے سابق مرکزی وزیر کے وکیل کپل سبل کی اس دلیل کا قبول کرنے سے انکار کردیا جس میں مسٹر چدمبرم کو عدالتی حراست میں نہیں بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سابق مرکزی وزیر اس معاملے میں اب 14 دن جیل میں رہیں گے۔ انہیں تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ انہیں 21 اگست کی رات کو سی بی آئی نے یہاں انہیں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

چدمبرم کو آج سی بی آئی کی حراست ختم ہونے پر راؤز ایونیو میں واقع خصوصی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ مسٹر سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں مؤکل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے خود سپردگی کے لئے تیار ہیں اور انہیں عدالتی حراست میں نہیں بھیجا جانا چاہئے۔

انہوں نے چدمبرم کی عدالتی حراست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جانچ کو متاثر کرنے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کا کوئی الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ' ان کے مؤکل این این ایکس میڈیا منی لاؤنڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی حراست میں جانے کے لئے تیار ہیں۔'

اس سے پہلے سابق وزیر کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا تھا۔ اعلی عدالت نے آج ہی ان کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی گرفتاری سےبچنے کے لیے عبوری ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details