عالمی یوم خواندگی کے موقع پر دنیا بھر کے ناخواندہ افراد سے متعلق چیلنجز پر غور کیا جاتا ہے۔
سنہ2011 میں کی گئی مردم شماری کے مطابق بھارت میں جملہ خواندگی 74.04 فیصد ہے۔ جس میں مَردوں میں 82.14 فیصد اور خواتین میں 65.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔خواندگی کا مسئلہ پائیدار ترقیاتی اہداف اور مستقل ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا کا ایک کلیدی جزو ہے۔
عالمی یوم خواندگی 2019 کا تھیم ' خواندگی اور ہمہ لسانی ' ہے ستمبر 2015 میں عالمی رہنماؤں کے ذریعہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کو اپنے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے انجام دی جانے والی یہ کوششیں لوگوں کی زندگی میں معیاری تعلیم اور تعلیمی مواقع کے لیے عالمی سطح تک رسائی کو فروغ دیتا ہے۔
عالمی یوم خواندگی کے موقع پر دنیا بھر کے ناخواندہ افراد سے متعلق چیلنجز پر غور کیا جاتا ہے۔ پائیدار ترقی کا مقصد ایک ہدف ہے جس میں یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام نوجوان خواندگی اور معلوماتی اعداد و شمار کو حاصل کریں اور اس طرح کوشش کی جائے کہ بالغوں میں جو صلاحیتوں کی کمی ہوتی ہے، انہیں ان کے حصول کا موقع فراہم کیا جائے۔
عالمی یوم خواندگی 2019 کا تھیم ' خواندگی اور ہمہ لسانی ' :
عالمی یوم خواندگی (انٹرنیشنل لٹریسی ڈے) 2019 ایک ایسا موقع ہے کہ 2019 کے دیسی زبانوں کے بین الاقوامی برس کی تقریبات اور خصوصی ضرورتوں کے تحت منایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ' اقلیتی آبادی کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں '
اس دن تعلیم سے متعلق عالمی کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ناخواندہ افراد سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ جس میں جامع تعلیم سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
ہم بین الاقوامی دن کیوں مناتے ہیں؟ :
خواندگی کا عالمی دن اس بات کے مواقع فراہم کرتا ہیں کہ عوام کو معلومات فراہم کی جائے۔تا کہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے سیاسی قوت ارادی اور وسائل کا صحیح استمال کریں اور انسانیت کی کامیابیوں کو یقینی بنائیں اور اسے تقویت پہنچائیں۔ جس کی وجہ سے ایک بہتر معاشرہ وجود میں آسکے۔