ملک میں بڑھتے كورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی حکومت نے مسلسل ایک کے بعد ایک قدم اٹھا رہی ہے، اور اسی کڑی میں حکومت نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کو 29 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ کاروائی فوری طور پر کرتے ہوئے تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے، درحقیقت جس طریقے سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آرہے ہیں اس سے وائرس کے مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔