اردو

urdu

ETV Bharat / state

انٹر یونیورسٹی ٹینس ٹورنامنٹ: کروکشتر فاتح، جامعہ ملیہ رنر اپ - Jamia Millia in New Delhi

Inter University Tennis Tournament جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں کروکشیتر یونیورسٹی فاتح رہی، جب کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ رنر اپ رہا۔

Inter University Tennis Tournament: Kurukshetra winner, Jamia Millia Runner up
Inter University Tennis Tournament: Kurukshetra winner, Jamia Millia Runner up

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 3:19 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیمز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ٹینس (مردوں) ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ جس کا اختتام این ایم اے کے پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ ٹورنامنٹ میں نارتھ زون کی کل انتیس یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں کروکشیترا یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں۔ کروکشیترا کی ٹیم اس ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح رہی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم رنر اپ رہی۔ گیمز اور اسپورٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر وسیم احمد اور چمپیئن شپ کی منتظم سیکریٹری پروفیسر ارچنا دسی نے کارگزار شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر اقبال حسین کا خیر مقدم کیا۔ شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے چمپیئن شپ کے تقسیم انعامات کی تقریب کی صدارت کی۔ اپنی صدارتی تقریر میں انھوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی تعریف کی اور فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ میں جاب فیئر، سینکڑوں طلبا کو روزگار حاصل

اس موقع پر الوداعیہ تقریب میں فیکلٹی آف ہیومنیٹیز کے ڈین پروفیسر اقتدار محمد خان، پروفیسر بندولیکا شرما، ڈین فیکلٹی آف فائن آرٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر ویرا گپتا، اعزازی ڈائریکٹر، یو جی سی۔ ایچ آر ڈی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈاکٹر ارشاد نقوی، سی ایم او، ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر محمد صہیب، پرووسٹ بوائز ہاسٹل، پروفیسر نیلم سکھ رمانی، صدر شعبہ سوشل ورک، پرنسپل سینئر سیکنڈری اسکول قطب الدین، نائب صدر اور پرووسٹ (اسکولز) این پی یادو، ایس ایچ او پولس اسٹیشن جامعہ نگر اور یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details