اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں 20 فیصد پولیس اہلکاروں کو ہوم قرنطینہ سے متعلق ہدایات - قرنطینہ

مغربی ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک حکم جاری کیا ہے کہ 20 فیصد پولیس اہلکاروں کو 10-10 دن کے لئے ہوم قرنطینہ کیا جائے۔ تاکہ بحران کے وقت ان کا استعمال ہوسکے۔

دہلی میں 20 فیصدی پولیس اہلکاروں کو ہوم قرنطینہ سے متعلق ہدایات
دہلی میں 20 فیصدی پولیس اہلکاروں کو ہوم قرنطینہ سے متعلق ہدایات

By

Published : Jun 20, 2020, 12:27 PM IST

دارالحکومت دہلی کے مغربی ڈسٹرکٹ پولیس نے کورونا وبا کے دوران مستقل طور پر متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی سبودھ گوسوامی کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ 20 فیصد پولیس اہلکاروں کو 10-10 دن کے لئے گھر میں قرنطینہ کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے کہا کہ ان دس دنوإ میں جو عملہ ہم قرنطینہ ہوں گے۔ وہ باہر گھمنے پھرنے نہیں جائیں گے۔ گھر میں ہی رہ کر یوگا کریں گے۔ ساتھ ہی اپنے جسم کی امیونیٹی بڑھانے کی کوشش کریں گے اور کورونا سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس حکم میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ضرورت پیش آئے تو اچانک ہی عملہ جو ہوم قرنطینہ ہے انہیں ڈیوٹی پر بلایا جاسکتا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے کہا کہ قرنطین ہوئے پولیس اہلکاروں کو کسی بھی حالت میں دہلی سے باہر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں کھیالہ پولیس چوکی میں کورونا وائرس کا مثبت کیس سامنے آیا تھا۔ اس وقت جو ریزرو اسٹاف تھے اسی سے نے چوکی کے کام کو آگے بڑھایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details