اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پرالی کو جلانے کے بجائے اب کھاد تیار کیا جائے گا'

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ پوسا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے پرالی کو جلائے جانے کے بجائے اس کا حل نکالا ہے جس سے پرالی کا ڈنٹھل گَل کر کھاد میں تبدیل ہوجائے گا۔

By

Published : Oct 6, 2020, 10:53 PM IST

delhi chief minister arvind kejriwal
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال

قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جنوب مغربی دہلی میں واقع کھرکھری ناہر گاؤں میں پرالی کو گلانے کے لیے بنائے گئے دی کمپوزر گھول تیاری مرکز کا معائنہ کیا اور گھول بنانے کے عمل کو سمجھا۔

دہلی حکومت، پوسا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی میں پرالی کے ڈنٹھل کو کھیت میں گلاکر کھاد بنانے کے لیے اس گھول کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اس گھول کا چھڑکاو تقریباً 700 ہیکٹیئر زمین پر اپنے خرچ سے کرے گی اور کسانوں پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

کسانوں کو اپنے کھیت میں اس گھول کے چھڑکاو کے لیے اپنی رضامندی دینی ہوگی۔

آئند ہ سات دن کے بعد یہ گھول بن کر تیار ہوجائے گا اور 11 اکتوبر سے دہلی کے الگ الگ علاقوں میں گھول کا چھڑکاو کیا جائے گا۔

یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو دیگر ریاستوں کے کسانوں کو بھی پرالی کا ایک حل مل جائے گا۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پوسا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے پرالی کے نمٹارہ کا حل تلاش کرلیا ہے جو بہت سستا اور آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کچھ کیپسول بنائے ہیں اس کیپسول کے ذریعہ گھول بنایا جاتا ہے۔ اس گھول کو اگر کھیتوں میں کھڑی پرالی کے ڈنٹھل پر چھڑک دیا جائے تو وہ ڈنٹھل گل جاتا ہے اور گل کرکے خود کھاد میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details