محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا ایک آئینی ادارہ سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) ہے جس نے نوول کورونا وائرس کو بے اثر بنانے، یعنی کووڈ-19 مانع ایجنٹ کی تیاری میں آئی آئی ٹی ممبئی کے محکمہ بائیو سائنس اور بائیو انجینئرنگ (ڈی بی بی) کی ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کررہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی آئی ٹی ممبئی کا محکمہ بائیو سائنسز اور بائیو انجینئرنگ کی ٹیم ایک جیل تیار کررہی ہے، جسے ناک کے اندرونی حصے میں لگایا جاسکے گا، جو کہ کورونا وائرس کے انسان کے اندر داخل ہونے کا اہم راستہ ہے۔ اس سلسلے میں سرمایہ کاری سے مذکورہ محکمے کی ٹیم کو مدد حاصل ہوگی۔
وائرس کے اس حل سے نہ صرف عام صحت کارکنوں کی حفاظت ہوگی، بلکہ اس کے نتیجے میں سماج میں کووڈ-19 کے پھیلا ؤ میں بھی کمی آسکتی ہے اور اس طرح مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
کووڈ-19 کی متعدد نوعیت، ڈاکٹرز اور نرسیز سمیت حفظان صحت کے عملہ، جو کووڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، خاص طور سے جن میں مرض کا پتہ نہیں لگتا اور ا ن سے مرض کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، ان سے انہیں زیادہ سے زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔
مذکورہ ٹیم نے ایس اے آر ایس، سی او وی-2 وائرس یعنی کووڈ-19 کے محرک ایجنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو طریقے سے منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے ابتدائی طور پر چونکہ یہ وائرس مریض کے پھیپھڑے میں حملہ کرتے ہیں، اس لیے حکمت عملی کا پہلا عنصر یہ ہوگا کہ وائرس کو مریض کے پھیپھڑے میں داخل ہونے سے روکا جائے۔