ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج صنعتی دنیا سے مختلف اصلاحات نافذ کرنے اور حکومت کے ساتھ جوش و جذبے سے کام کرنے اور آنے والی دہائیوں میں مستقل اقتصادی ترقی کا راستہ ہموار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'جنوبی بھارت سال 2025 تک 1.5 لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کا نشانہ حاصل کرلے گا'۔
'مسٹکس ساؤتھ، گلوبل لنکیجز سمٹ' – 2025 تک ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین معیشت پر اظہار خیال کرتے ہوئے، (جس کا انعقاد بھارتی صنعتی کنفڈریشن نے کیا تھا) کہا کہ بھارت اپنی ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ سبھی متعلقہ فریقوں کے لئے ہاتھ ملانے اور مستقل اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کا وقت ہے'۔
نائب صد رجمہوریہ نے کہا کہ 'یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے اقدام کئے جائیں کہ معیشت 2030 تک اعلیٰ ترقی کے راستے پر واپس آجائے اور لاکھوں کارکنوں کے لئے روز کے موقع پیدا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ 'چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور متوازن ترقی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے سالانہ جی ڈی پی کی 8 سے ساڑھے آٹھ فیصد سالانہ کی شرح ترقی کی ضرورت ہے'۔ نائیڈو نے کہا کہ 'بھارت پچھلی دہائیوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنے والی 18 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے'۔