ریاست مہاراشٹر، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، اترپردیش اور تمل ناڈو میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی ایکٹیو کیسز کے 62 فیصد مریض ہیں اور ان ہی ریاستوں میں بھی کورونا سے سب زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
آج وزارت صحت کی جانب منعقد پریس کانفرنس میں مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں وائرس کے 5000 سے بھی کم فعال کیسز ہیں۔ لکشدیپ میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے زیادہ ریاستیں اور مرکزکے زیر کنٹرول والے ایسے علاقے ہیں جہاں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز پانچ ہزار سے 20 ہزار کے درمیان ہیں۔ اب بھی صرف چند ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بھی زیادہ ہیں۔
ملک کے تقریباً 27 یعنی 85۔26 فیصد کیسزریاست مہاراشٹر میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں 11.08 فیصد ، کرناٹک میں 10.98 فیصد، اترپردیش میں 7.03 فیصد، تمل ناڈو میں 5.80 فیصد کیسز ہیں۔ بقیہ ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں فعال کیسز کی شرح 38.26 فیصد ہے۔
بھوشن نے بتایا کہ کورونا کیسز کی تعداد پڈوچیری میں 4،856 ، گوا میں 4،501 ، ہماچل پردیش میں 2،234 ،چنڈی گڑھ میں2187، منی پور میں 1،710 ، آندھراپردیش میں 1،576، میگھالیہ میں 1457، لداخ میں 818، سکم میں 538، ناگالینڈ میں 525، میزورم میں 379، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 312 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں 297 ہیں۔