ایکسپو میں ملک بھر کی تقریبا 150 فارما کمپنیوں نے حصہ لیا۔ تین دن تک جاری اس ایکسپو میں تمام کمپنیوں نے جینرک ادویات کے شعبہ میں چل رہی پروڈکٹ، نئی ایجادات کا مظاہرہ کیا۔
اس ایکسپو میں صحت اور طبی شعبہ سے منسلک ماہرین اور طلبا نے بھی شرکت کی۔ایکسپو کے دوران بزنس ایکسی لینس ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔
تمام ایوارڈ سی ایم ایس کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مونیکا سود بھاٹیہ اور وزارت صحت کے سکریٹری نے پیش کئے۔
جس میں تقریبا ملک کی 150فارما کمپنیوں نے حصہ لیا ۔اس دوران اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پیش کرنےوالی فارماں کمپنیوں کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
سی آئی ایم ایس کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مونیکا سود بھاٹیہ نے انڈین فارما ایكسپو- 2019 کے ایوارڈ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ملک میں صحت اور طبی شعبہ میں تیز رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ یقینی طور پر اس میں فارما کمپنیوں کی بھی اہم شراکت داری ہے۔