اردو

urdu

By

Published : Apr 10, 2020, 10:14 AM IST

ETV Bharat / state

انڈین آئل رسوئی گیس کی درآمدات بڑھائے گی

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لاک ڈاؤن کے دوران رسوئی گیس کی مانگ پوری کرنے کے لئے درآمدات 50 فیصد بڑھائے گی۔

انڈین آئل رسوئی گیس کی درآمدات بڑھائے گی
انڈین آئل رسوئی گیس کی درآمدات بڑھائے گی

کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے اپریل اور مئی میں 50 فیصد اضافی رسوئی گیس کی درآمد ات کے لئے معاہدہ کر لیا ہے۔

اس نے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے اور وہ دہشت زدہ ہو کر سلنڈر بک نہ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19: تمام شعبۂ صحت کو قومی شکل دینے کے لیے عرضی

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے سلنڈر کی زیادہ سے زیادہ بکنگ شروع کر دی ہے۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد 15 دن میں انڈین آئل نے 3.38 کروڑ ری فل سلنڈر کی ڈیلیوری کی ہے۔یہ اوسطاً 26 لاکھ سلنڈر فی دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: ہنگامی ہیلتھ پیکیج کے تحت 15 ہزار کروڑ روپے

کمپنی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نے رسوئی گیس پیداوار والے اپنے پلانٹس میں پیداوار بڑھا دی ہے۔ بوٹلنگ پلانٹ میں دن رات اور چھٹیوں کے دن بھی کام چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details