سورج گہن افریقہ، ایشیا اور یوروپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گہن کی پیک بھارت کے شمالی حصہ میں نظر آئے گی، جو صبح 10:25 بجے سے شروع ہو کر 12:08 بجے زیادہ گہن اور 01:54 بجے ختم ہوجائے گا۔ اس سے پہلے گہن 26 دسمبر 2019 کو جنوبی بھارت سے اور جزوی گہن کے طور پر ملک کے مختلف حصوں میں نظر آیا تھا۔ اگلا سورج گہن بھارت میں اگلی دہائی میں نظر آئے گا جو 21 مئی 2031 کو ہوگا جبکہ 20 مارچ 2034 کو مکمل سورج گہن نظر آئے گا۔
یہ سورج گہن 900 برس بعد لگ رہا ہے۔ یہ گہن اتوار کو ہے اس لئے اسے چونا منی گہن کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے 5 جون کو چاند گہن لگ چکا ہے۔
سائنس اور تکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ 'گہن جیسے فلکیاتی واقعات سائنس کے بارے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور حقیقت میں ان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سماج کو سمجھانے اور سائنسی مزاج پیدا کرنے کے غیرمعمولی مواقع ہیں۔'