روس ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سربراہ کریل دمتریو نے روسی 24 ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت 2021 میں روسی اسپوتنک وی کورونا وائرس ویکسین کی 300 ملین خوراک تیار کرے گا۔
بھارت اسپوتنک وی کی 300 ملین خوراک تیار کرے گا - روس ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ
روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے اطلاع دی ہے کہ اسپوتنک ویکسین کی پیداوار کے لئے بات چیت کرنے والے 110 پروڈکشن سائٹوں میں سے آر ڈی آئی ایف نے 10 کا انتخاب کیا ہے جس نے اپنی ضروریات کو پورا کیا ہے جس میں بھارت، کوریا ، برازیل اور چین شامل ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے اطلاع دی ہے کہ 'بھارت اور روس کے درمیان چار بڑے مینوفیکچرز کے ساتھ معاہدے ہیں، بھارت نے آئندہ برس روس کے لئے تقریباً 300 ملین خوراک یا اس سے زیادہ کی ویکسین تیار کرے گا۔'
دمتریو نے بتایا کہ 110 پروڈکشن سائٹس میں سے جو اسپوتنک وی کی پیداوار کے لئے بات چیت کر رہے ہیں، آر ڈی آئی ایف نے ان میں سے 10 کا انتخاب کیا ہے۔ دمتریو نے کہا کہ روسی اسپوتنک وی کو پوری دنیا میں فعال طور پر تیار کیا جائے گا اور یہ ایک محفوظ پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے جو انسانی اینٹی وائرس پر مبنی ہے۔