نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار تھیوریٹیکل فیزیکس نے اسٹروفزیکس (اے ایس اے ڈبلیو اے دوہزار تئیس) کے موضوع پر ہند جنوبی افریقہ ورکشاپ منعقد کیا۔ ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام میں جنوبی افریقہ، ڈربن کی کوا زولو نٹال (یو کے زیڈ این) یونیورسٹی کے پروفیسر سنیل مہاراج، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نائب شیخ الجامعہ، پروفیسر (ڈاکٹر) اقبال حسین، جامعہ کےسی ٹی پی کے سشانت گھوش نے شرکت کی۔ پروفیسر اقبال حسین نے افتتاحی پروگرام میں سائنسی تحقیق کے فروغ میں بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
JMI faculty and Nobel Laureate جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن اور نوبل انعام یافتہ کے مشترکہ مضمون کی اشاعت
اسٹروفیزکس کی ممتاز شخصیات جیسے کہ ڈربن یونیورسٹی کے کوازولو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سی پی تی کے پروفیسر سشانت گھوش نے ہند افریقہ اشتراک پر اور آئی ایس اے ڈبلیو اے۔ دو ہزار تئیس کے اغراض ومقاصد پر پرمغز گفتگو کی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد معلومات کا تبادلہ، تحقیقی ساجھیداری کو آسان بنانا اور اسٹروفزیکس کے موضوع پر جدید تحقیق کو دریافت کرنا تھا۔ آئی اس اے ڈبلیو اے دو ہزار تئیس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے اسکالروں کے درمیان اشتراک سے اسٹروفیزکس کے فروغ اور کائنات کے متعلق ہماری تفہیم کو اور بہترکرنے میں اس سے بہت مدد ملے گی۔