نئی دہلی:جی 20 سربراہی اجلاس کے حوالے سے دارالحکومت دہلی میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہمانوں کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج دنیا کے 20 ممالک سے سینئر رہنما یہاں پہنچیں گے۔ کانفرنس کا انعقاد پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے بہت سے مہمان دہلی پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر جو بائیڈن نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
وہیں اس کانفرنس میں شرکت کے لیے قائدین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے دہلی پہنچیں۔ مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ایک شاندار پروگرام پیش کیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے دہلی پہنچیں۔
اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے بے مثال تیاریاں کی گئی ہیں۔ ملک کے موسیقی کے ورثے کی جھلک پیش کرنے کے لیے مسیقاروں کا ایک گروپ یہاں G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے لیے ایک پروگرام پیش کرے گا۔ یہ ساز کلاسیکی اور عصری موسیقی کے مختلف انداز پیش کریں گے۔ یہ جانکاری پروگرام کے ایک سرکاری بروشر میں دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت ودیا درشنم (میوزیکل جرنی آف انڈیا) پروگرام گندھاروا آتودھام گروپ پیش کرے گا۔ پیشکش 9 ستمبر کو جی 20 رہنماؤں کے اعزاز میں صدر دروپدی مرمو کی طرف سے دیے گئے ایک رسمی عشائیہ کے دوران ہوگی۔
بروشر کے مطابق اس میوزیکل پرفارمنس میں ہندوستانی کلاسیکی آلات جیسے سنتور، سارنگی، جل ترنگ اور شہنائی کو شامل کیا جائے گا۔ اس کی تیاری سنگیت ناٹک اکادمی نے کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ ایک منفرد اور بے مثال موسیقی کی پیشکش ہوگی جو موسیقی کے ذریعے بھارت کی موسیقی کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس میں جن اہم صنفوں کو شامل کیا جائے گا ان میں بھارتی، کرناٹک، لوک اور عصری موسیقی شامل ہیں۔ اس میں ملک بھر سے 78 روایتی آلات کے ماہر شامل ہوں گے۔ 78 فنکاروں میں 11 بچے، 13 خواتین، چھ جسمانی معذور، 26 نوجوان اور 22 پیشہ ور شامل ہیں۔