اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے: جتیندر سنگھ - science and technology in india

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے جہاں آج کاروبار کرنا آسان ہو گیا ہے وہیں کاروباریوں کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جا رہا ہے۔

بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے: جتیندر سنگھ
بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے: جتیندر سنگھ

By

Published : Nov 19, 2021, 11:57 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔'

عالمی بینک کی تازہ ترین سالانہ درجہ بندی کے مطابق، بھارت نے اپنے کاروبار اور اختراعی ماحول میں مسلسل بہتری لائی ہے اور اب کاروبار کرنے والے ممالک کے لحاظ سے 190 ممالک میں سے 63 ویں نمبر پر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات ASSOCHAM کے زیر اہتمام پروگرام 'SmartTech Initiative India 2021' کے دوران کہی۔

بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے: جتیندر سنگھ

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ 'ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے جہاں آج کاروبار کرنا آسان ہو گیا ہے وہیں کاروباریوں کے مفادات کا بھی تحفظ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی میں جدت اور اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اس سے آنے والے دنوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔'

تقریب میں ایسٹونیا کی سفیر کیٹرین کیوی نے کہا کہ 'ہم اس دور میں رہ رہے ہیں جسے ایشیائی صدی کہا جاتا ہے، جہاں عالمی تناظر ایشیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ یہ صدی ایشیا کی صدی ہے۔'' انہوں نے ہندوستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا ایسٹرائڈ سے ٹکرانے والی پہلی خلائی گاڑی لانچ کرے گا

اسوچیم آئی پی آر کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر شیتل چوپڑا نے کہا کہ 'سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں ہم نے جو خواب دیکھا تھا وہ اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ تبدیلی کی وجہ سے ہماری کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details