اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کے صحتیابی کی شرح میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات تین لاکھ 60 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا متاثرین کے صحتیابی کی شرح اضافہ
کورونا متاثرین کے صحتیابی کی شرح اضافہ

By

Published : Jun 18, 2020, 5:49 AM IST

Updated : Jun 18, 2020, 8:39 AM IST

ملک میں آج متاثرین کی صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 53.08 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات 3.34 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ منگل کو مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 52.97 فیصد تھی، جبکہ شرح اموات صرف 2.87 فیصد تھی۔

خیال رہے کہ پیر کو متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح 51.23 فیصد تھی، جبکہ شرح اموات صرف 2.85 فیصد تھی۔

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات تین لاکھ 60 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بتایا جارہا ہے کہ اتوار کو مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 50.76 فیصد رہی، جبکہ شرح اموات صرف 2.85 فیصد رہی تھی۔

ہفتہ کو متاثر مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 49.95 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات صرف 2.86 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں آج متاثرین کی صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 53.08 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات 3.34 فیصد رہی

کووڈ-19 انڈیا او آر جی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 360030 معاملات کی آج رات تک تصدیق ہو چکی ہے۔

غور طلب رہے کہ صبح یہ تعداد 354065 تھی، اب تک کل 191103 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جبکہ قریب 12056 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے، تاہم دیگر 156826 مریضوں کا مختلف ہسپتالش میں علاج کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2020, 8:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details