ملک میں آج متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 52.97 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.87 فیصد ہے۔
پیر کے روز متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 51.23 فیصد تھی، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.85 فیصد تھی۔
اتوار کے روزمریضوں کی صحتیابی کی شرح 50.76 فیصد تھی، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.85 فیصد تھی۔
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد منگل کی رات ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہفتے کے روز متاثرہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 49.95 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ اموات کی شرح محض 2.86 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں مریضوں کی بازیابی کی شرح میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
'کوڈ-19 انڈیا ڈاٹ اور آر جی' کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے 347810 کیسز کی آج رات تک تصدیق ہوگئی ہے،یہ تعداد صبح کے وقت 343091 تھی۔
ملک میں آج متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 52.97 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.87 فیصد ہے خیال رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 184244 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 10015 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مزید 153508 مریض مختلف ہسپتالز میں زیر علاج ہیں۔
ان اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد فعال کیسز کے مقابلے میں 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آدھے سے زیادہ مریض اس وبا سے مکمل طور پر ٹھیک ہوچکے ہیں۔
بروقت جانچ اور کورونا کے مشتبہ کیسز کا مناسب علاج اس میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔