اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میٹرو: مسافروں کی تعداد میں اضافہ - دن کے 11 بجے تک جاری رہی۔ جس میں 8300 مسافروں نے سفر کیا

دہلی میٹرو کی یلو لائن (سمے پور بادلی۔ہڈا سٹی سینٹر اور گروگرام ریپڈ میٹرو میں) صبح سات بجے سے دوپہر کے ایک بجے تک 8300 مسافروں نے سفر کیا۔ اس لائن پر 169 دن کے بعد گذشتہ روز میٹرو سروس کا آغاز ہوا تھا۔

increased number of passengers in delhi metro
دہلی میٹرو: مسافروں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Sep 8, 2020, 7:44 PM IST

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یلو لائن پر آج صبح سات بجے میٹرو کی دوبارہ شروعات ہوئی اور دن کے 11 بجے تک جاری رہی۔ جس میں 8300 مسافروں نے سفر کیا۔

دن میں ایک بجے سے چار بجے تک میٹرو خدمات روک دی جاتی ہیں اور اس دوران سبھی میٹرو ٹرینوں کو سینی ٹائز اور اسٹیشن کے کیمپس کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ میٹرو کی دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک شروع ہوگی۔

دہلی میٹرو: مسافروں کی تعداد میں اضافہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی جانب سے مکمل تعاون ملا اور مسافر سماجی فاصلہ اور صفائی، ستھرائی کے معیار پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔

خیال رہے کہ میٹرو کی خدمات 22 مارچ سے احتیاط کے طور پر عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بند کر دی گئی تھیں۔

ڈی ایم آر سی نے کورونا وائرس کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صفائی، ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے ہیں، حالانکہ صبح مسافروں کی زیادہ بھیڑ نہیں تھی اور زیادہ تر کوچوں میں مسافر کم تھے۔ تاہم دہلی پولیس کے جوان میٹرو اسٹیشنوں کے باہر تعینات تھے اور سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے افسران اور جوان مکمل طور پر مستعد نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details