اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک کی گیارہ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز 1163 کم ہونے سے ان کی تعداد 46216 رہ گئی، جبکہ اسی عرصے میں 5640 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 43972980 ہو گئی ہے۔ Active cases of corona in India

ملک کی گیارہ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
ملک کی گیارہ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

By

Published : Sep 21, 2022, 1:10 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ Increase in corona cases in India

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.95 ویکسین دی گئی ہیں اور اس عرصے کے دوران کورونا وبا انفیکشن کے 4510 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کا کل اعدادوشمار بڑھ کر44547599 ہو گیا ہے۔ اسی عرصے میں وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 528403 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.33 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز 1163 کم ہونے سے ان کی تعداد 46216 رہ گئی، جبکہ اسی عرصے میں 5640 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 43972980 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 339994 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.23 کروڑ ہوچکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 112 کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 2343 اورصحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2087658 ہو گئی ہے۔ اس دوران اموات کا اعدادوشمار21491 تک پہنچ گیا ہے۔

دریں اثناء کیرالہ میں کورونا کے 465 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کیسز کی تعداد کم ہو کر 15366 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6703009 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 71023 پر برقرارہے۔ دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 75 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 5070 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3534698 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 38040 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 224 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 4216 پر آ گئی ہے اور اب تک 7963854 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اس دوران دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148314 ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں 12 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 463 ہو گئی ہے اور اب تک 1975609 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26500 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 134 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے اب ان کی تعداد کم ہو کر 3434 رہ گئی ہے۔ یہاں اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4018372 اور اس دوران دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 40278 ہو گئی ہے۔ اڈیشہ میں 86 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1302 ہو گئی ہے اور اب تک 1321594 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد 9186 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 216.95 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

اتر پردیش میں کورونا کے 68 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد 687 پر آگئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشماربڑھ کر 2101302 ہو گیا ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23618 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 20 کورونا ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد اب کیسز کی تعداد 318 ہو گئی ہے۔ اس دوران 46 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر763499 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کا اعدادوشمار17911 ہو گیا ہے۔

بہار میں بھی کورونا کے 100 کیسز کی سطح نیچے آ گئی ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں اب کیسز کی کل تعداد 300 رہ گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 837508 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار 12300 تک پہنچ گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details