نئی دہلی: دارالحکومت کے کنجھا والا حادثہ معاملہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے، اس معاملہ کے متعلق ایک فوٹیج منظر عام پر آیا تھا، جس مین صبح 3.28 بجے کے قریب ایک گاڑی کو جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور لڑکی کار کے اگلے پہیے کے نیچے پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو ایک بڑے ثبوت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ کیوں کہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی، اس لیے پولیس مختلف پہلوؤں سے اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔وہیں اب اس معاملہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ome Ministry seeks report from Delhi Police
اس سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج میں یو ٹرن لیتی گاڑی اور سامنے والے پہیے کے نیچے پھنسی لڑکی بھی نظر آرہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 20 سالہ لڑکی شادی اور دیگر تقریبات میں پارٹ ٹائم کام کرتی تھی۔ وہ ہفتہ اتوار کی درمیانی رات ایسے ہی ایک تقریب سے واپس آرہی تھی۔ وہ اسکوٹی پر گھر جا رہی تھی اسی وقت اس کی گاڑی کی ایک کار سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد نوجوان کار لے کر بھاگنے لگے۔ لڑکی گاڑی کے نیچے پھنس گئی اور تقریباً 4 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتی رہی۔ یہاں تک کہ اس کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے تھے۔ خون میں لت پت لڑکی اسی دوران دم توڑ گئی۔Khanjhawala Accident