اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک دن میں 65 ہزار کورونا مریض صحتیاب

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار مریض اس انفیکشن سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ایک دن میں 65 ہزار کورونا مریض صحتیاب
ایک دن میں 65 ہزار کورونا مریض صحتیاب

By

Published : Aug 29, 2020, 12:12 PM IST

ملک میں ٹھیک ہونے والے افراد کی کل تعداد 26.49 لاکھ ہے۔ تاہم ، اس کے مقابلے میں مزید نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے فعال معاملوں میں 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65،050 افراد کے ٹھیک ہونے کے ساتھ صحت مند افراد کی تعداد 26،48،999 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، انفیکشن کے 76،472 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 34،63،973 تک پہنچ گئی۔ فعال معاملات 10،401 سے بڑھ کر 7،52،424 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کے مقابلے نئے معاملے زیادہ ہیں۔

صرف 10 ریاستوں اور ملک کے مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد کو کم کیا ہے اور ان میں سے 6 ریاستوں میں یہ تعداد ڈبل ہندسوں تک محدود ہوچکی ہے۔ اس دوران 1،021 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 62،550 ہوگئی۔ ملک میں سرگرم معاملے 21.72 فیصد اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح 76.47 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.81 فیصد ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں سرگرم معاملوں کی تعداد 2،489 اضافے سے 1،81،050 ہوگئی اور 331 اموات کے ساتھ اموات کی تعداد 23،775 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران ، 11،607 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے جس سے صحت مند افراد کی تعداد 5،43،170 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد اس مدت کے دوران 1،982 فعال معاملوں سے بڑھ کر 96،191 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 3،714 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3،03،711 افراد اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1،360 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 86،366 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5،368 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 2،27،018 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details