دہلی آئی آئی ٹی کے پروفیسر اشوک پٹیل نے کہا کہ ٹیکلوپلائن کی کووڈ 19 کے علاج میں حتمی کردار کا پتہ لگانے کے لیے اس کی ایک تفصیلی کلینیکل تفتیش ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا لوپیناویر اور ہائیڈروکسی کلوروکائن جیسی دواؤں کے مد مقابل ٹیکلوپلائن 10 تا 20 گنا زیادہ موثر پائی گئی ہے۔
کورونا ویکسن سے متعلق دہلی آئی آئی ٹی کے پروفیسر کا دعوی انہوں نے بتایا کہ یہ دوا ایف ڈی اے سے منظور شدہ گلائکو پیپٹائڈ اینٹی بائیوٹک ہے جس کا استعمال کم زہریلے والے گرام مثبت بیکٹیریا انفیکشن کے علاج کے لیے ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی آئی آئی ٹی کے کوسم اسکول آف سائنس کے محقیقین کا دعوی ہے کہ 23 ادویات کا مطالعہ کیا گیا ہے، اسی دوران یہ پایا گیا کہ کووڈ 19 کے علاج میں استعمال کی جارہی دوائیوں کے مقابلے ٹیکلوپلائن زیادہ موثر پائی گئیں۔
وہیں دہلی آئی آئی کے پروفیسر اشوک پٹیل نے کہا کہ ٹیکلوپلائن کی تحقیق دیگر دواؤں کے مقابلے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے ، لیکن اس پر ابھی کلینیکل ریسرچ کی ضرورت ہے۔