مودی نے میں بھی چوکیدارہوں مہم چلائی ہوئی ہے جس سے ان کی کابینہ کے تمام اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں عام شہری بھی منسلک ہورہے ہیں۔
'بچوں کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں تو مودی کو ووٹ دیں' - دہلی
دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کی میں بھی چوکیدار مہم پر زبردست نکتہ چینی کی اور رائے دہندگان سے کہاکہ 'اگر وہ اپنے بچوں کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں تو مسٹر مودی کو ووٹ دیں'۔
a
کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مودی جی پورے ملک کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے بچوں کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں تو مودی کوووٹ دیں لیکن اگر اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیکر ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور پروفیسر بنانا چاہتے ہیں تو تعلیم یافتہ اور ایماندار لوگوں کی پارٹی عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔