اردو

urdu

ETV Bharat / state

' میں اور راہل نئے صدر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں ' - سونیا گاندھی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ نئے کانگریس صدر کے انتخابی عمل میں وہ اور موجودہ صدر راہل گاندھی شامل نہیں ہوں گے۔

' میں اور راہل نئے صدر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں '

By

Published : Aug 10, 2019, 3:07 PM IST

پارٹی کی اعلی ٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کے دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں چل رہے اجلاس کو درمیان میں چھوڑ کر اپنی رہایش گاہ کی طرف نکلتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا’’ہم دونوں اس عمل کا حصہ نہیں ہو سکتے ۔ میرا اور راہل گاندھی کا صدر کے انتخابات میں رہنا درست نہیں ہے ، اس لئے ہم لوگ باہر جا رہے ہیں ‘‘۔اس درمیان ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف گفت وشنید کر کے پارٹی کے نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی ۔

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے عام انتخابات میں شکست کی ذمہ داری لینے کے گذشتہ 25 مئی کو ہونے والی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں استعفی دینے کی پیشکش کی تھی۔

ورکنگ کمیٹی نے اس وقت ایک آواز میں ان سے عہدہ پر فائز رہنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ استعفی پر بضد رہے اس لیے نئے صدر کے نام پر غور کرنے کے لیے ورکنگ کمیٹی کی یہ اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد ورکنگ کمیٹی کی یہ تیسری میٹنگ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details